حافظ آباد:کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ کی سرعام فروخت

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )شہر اور گردو نواح میں دودھ کی شکل میں سفید زہر فروخت کرنے والوں نے بے دریغ دکانوں پر کاروبار چمکانے شروع کر د ئیے ۔
علی الصبح اور شام کے اوقات میں گاڑیوں موٹر سا ئیکلوں پر لاد کر ناقص و غیر معیاری دودھ شہر لایا جاتا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف کیمیکل استعمال کر کے دودھ تیارکیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ۔