ہمارا نعرہ ہے کہ ٹیکس دہندہ کو عزت دو:آصف محمود جاہ

ہمارا نعرہ ہے کہ ٹیکس دہندہ کو عزت دو:آصف محمود جاہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کو قائم ہوئے 25سال ہوچکے ہیں 20سال کی کارکردگی ایک طرف ہے۔۔۔

 اور 3سال کی کارکردگی ایک طرف ہے سال 2024میں 13ہزار 506شکایت کا اندراج ہوااور 12ہزار614 شکایات کا ازالہ کیا گیایہ صرف 277آگاہی سیمینار کرنے کا نتیجہ ہے اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کو معلوم ہی نہ تھا کہ ایف بی آر کے خلاف بھی شکایت درج کروائی جاسکتی ہے ، ہمارا نعرہ ہے کہ ٹیکس دہندہ کو عزت دو۔ ان خیالات کااظہار انہوں ٹیکس دہندگان کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کیلئے حافظ آباد چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چودھری شفقت حسین تارڑ سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس حافظ آباد کو وفاقی ٹیکس محتسب کا اعزازی نمائندہ مقررکرنے کا بیج لگایا گیااورچیمبر آف کامرس میں وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتربھی قائم کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...