محکمہ ایکسائز، 200 گاڑیوں کے چالان،9 لاکھ ریکوری

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بلا نمبری گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کے خلاف جنرل ہولڈ اپ، ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔۔۔
موقع پر9 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کی ہدایت پر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔ ایکسائز کے افسر و اہلکار ایکسائز پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر جنرل بس سٹینڈ،اروپ موڑ،علی پورچٹھہ بائی پاس،جناح چوک،جی ٹی روڈ چند دا قلعہ،عالم چوک،کوٹ لدھا،قلعہ دیدار سنگھ،کامونکی،نوشہرہ ورکاں سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران 1200گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔جن سے موقع پر ای پے منٹ کے ذریعے 9 لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے پر بیس سے زائد گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، اس کے علاوہ 12لاکھ روپے کے چالان کئے گئے جن کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے ہیں ۔ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کاکہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔