حافظ آباد:ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤف کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل

حافظ آباد:ڈی آئی جی جیل خانہ جات  نوید رؤف کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤف ، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رانا عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اﷲنے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک معائنہ کیا۔

جیل عملہ کی غیر موجودگی میں بیرکوں میں قیدیوں سے مسائل دریافت کئے ،جیل ہسپتال ،جیل کچن اورصحت وصفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ جیل ہسپتال اورجیل کچن کے معائنہ کے وقت سپرنٹنڈنٹ کامران حیدر اعوان بھی ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں