سیشن جج کازیر تعمیر ریونیو ریکارڈ روم کا دورہ ،منصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سیشن جج کازیر تعمیر ریونیو ریکارڈ روم  کا دورہ ،منصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ جاوید اقبال وڑائچ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ڈپٹی کمشنر دفتر میں زیر تعمیر ریونیو ریکارڈ روم کا دورہ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے بلڈنگ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا معائنہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہاں پر ریکارڈ کی منتقلی کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔فائر سیفٹی اور ریکارڈ کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں