رہنما جماعت اسلامی خرم سلیم کھوکھر کی والدہ انتقال کر گئیں

راہوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی پی پی 59کے امیر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خرم سلیم کھوکھر کی والدہ، سلیم کھوکھر ایڈوکیٹ کی اہلیہ وفات پاگئیں۔۔۔
نماز جنازہ شمیم مسجد ڈی سی کالونی میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی و مقامی عہدیدار وں و کارکنوں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحومہ کو ڈی سی کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔