مذاکرات ناکام ہونے پر 20فروری کو دھرنا ہوگا :امتیاز طاہر

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و پریس سیکرٹری اگیگا پنجاب امتیاز طاہر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
پینشن رولز میں اصلاحات،لیو انکشمنٹ ،رول 17 اے ، سکولوں اور دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف حکومتی کمیٹی اور رحمان باجوہ و دیگر اگیگا قائدین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مذاکرات مثبت سمت کی طرف جا رہے ہیں اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اگیگا پاکستان کی طرف سے 10 فروری کو موخر ہونے والا دھرنا 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کے سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کریں گے پنجاب سے سرکاری ملازمین اگیگا پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھڑا ،صدر اگیگا پنجاب یاسین وڑائچ،جنرل سیکرٹری فائزہ رعنا،جی ٹی اے کے چیئر مین بشیر وڑائچ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر رانا انوار ، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی ،پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد ،اپیکا لاہور ڈویژن کے صدر مختار گجر،فیاض گیلانی ،رانا احمد حسن ،ملک ذوالقرنین ،ملک امجد اعوان کی قیادت میں ہزاروں ملازمین 20فروری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے ۔