اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کیلئے مینارٹی کارڈ کا گوجرانوالہ میں بھی اجرا

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کیلئے مینارٹی کارڈ کا گوجرانوالہ میں بھی اجرا کردیا گیا۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ریلیف پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ کے 21سو سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کی تصدیق کا عمل مکمل، 10ہزار 500 روپے ہر 3ماہ بعد بذریعہ منیارٹی کارڈ د ئیے جائیں گے ۔ ‘اب تک 608 کارڈز گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی طرف سے موصول ہوچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شازیہ فرید، عمران خالد بٹ، عمرفاروق ڈار کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرسٹی اقرا مبین کے دفتر میں مستحق مسیحی خاندانوں میں کارڈز تقسیم کئے ۔