گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹرجعفرعلی ریٹائرڈ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے کنٹرولر امتحانات اور شعبہ زوالوجی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹرجعفرعلی ریٹائرڈ ہوگئے۔۔۔
ان کے اعزاز میں کالج ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد ،وائس پرنسپل پروفیسر عبداللہ نعمان، ڈاکٹربابر بیگ مطالی ،ڈاکٹر محمد الیاس ،ڈاکٹر خالد محمود بھٹہ ،پروفیسر چودھری ریاض گجر ،پروفیسر اختر گھمن ،پروفیسرمرزاجاوید ،ڈاکٹر احسان اللہ بٹ ودیگر اساتذہ نے کہا کہ پروفیسر جعفرعلی نے مثالی خدمات سرانجام دیں۔