گجرات چیمبر کی ممبر شپ کیلئے کھاریاں اورکوٹلہ ارب علی خان میں ہیلپ ڈیسک قائم

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ رنیول کیلئے کھاریاں اورکوٹلہ ارب علی خان میں ہیلپ ڈیسک لگائے گئے۔
افتتاح صدر گجرات چیمبر باؤ محمد منیر پشاوری نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین رنیول کمیٹی توصیف عبداﷲ، علی شان جمشید، عادل اشرف، عاکف سعید، سلمان بٹ اور عباس بٹ ، ملک مظہر اقبال اعوان سابق سینئر نائب صدر ہمراہ تھے ۔ کھاریاں میں پنجاب کلاتھ ہاؤس میں عتیق الرحمن سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر کی زیر نگرانی ہیلپ ڈیسک لگایا گیا۔