نوشہرہ ورکاں:600 مستحق خاندانوں میں مینارٹی مدد کارڈ تقسیم

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلٰی مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 600مجبور اور بے کس اقلیتی خاندانوں میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں مینارٹی مدد کارڈ تقسیم کئے گئے۔۔۔
ہر فرد یا گھرانے کے سربراہ کو 3 ماہ بعد 10500 روپے ملیں گے جو از خود متعلقہ شخص کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتے رہیں گے ،مستحق شخص مینارٹی کارڈ کے ذریعے رقم نکلوا سکے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب میں سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،چیئرمین عشر زکوٰۃ گوجرانوالہ عبد الرحمن گجر،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے رہنما بھی شریک تھے ۔