ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج حافظ آباد میں سپورٹس گالا

ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج  حافظ آباد میں سپورٹس گالا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج حافظ آباد میں ا یک روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔

طلبا و طالبات نے سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ پرنسپل ڈی پی ایس زمان چیمہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپورٹس اور گیمز بچوں صحت، ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں۔،آنے والے دنوں میں یہ مقابلہ جات نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بھی ہوں گے اور یہ تیاری اُس وقت طلبہ کے لیے کار آمد ثابت ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں