ٹریفک پولیس گجرات کے زیر اہتمام آگاہی واک،کیمپ

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ٹریفک پولیس گجرات کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز استعمال کے حوالے سے آگاہی واک و کیمپ کا انعقاد۔
تقریب کی صدارت DSP ٹریفک رضا حسنین اعوان نے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی SP انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز اور صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا تھے ۔ جی ٹی ایس چوک میں منعقدہ آگاہی کیمپ میں شہریوں کو ہیلمٹ کے فوائد پر مبنی پمفلٹ ’ ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز موٹر سائیکل سواروں میں تقسیم کئے گئے ۔ آگاہی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے SP انویسٹی گیشن ریاض ناز نے کہا کہ شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایسے کیمپس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ’ نوجوان نسل کو اپنی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موٹر سائیکل سواری سے قبل ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز کا استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ DSP ٹریفک پولیس گجرات رضا حسنین اعوان نے کہا کہ اپنی حفاظت یقینی بنائیں بسنت موسم میں سیفٹی وائرز ہی موٹر سائیکل سواروں کو دھاتی ڈور کی زد میں آنے سے بچانے میں کردار ادا کرتی ہے ،ٹریفک پولیس گجرات کے زیر اہتمام اب تک 400 سے زائد موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز تقسیم ہو چکے ہیں۔