جلاپور جٹاں :ڈکیتی موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار
جلاپور جٹاں ،گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی حمزو گینگ کو گرفتار کرلیا۔۔۔
ملزمان سے 12 لاکھ روپے کا مال مسروقہ، 6 موٹرسائیکل، موبائل فون اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزموں میں حمزہ عرف حمزو سکنہ سردار پورہ موہلہ ،سعید اقبال سکنہ کھیوہ اور اشتیاق حسین سکنہ محلہ شیر شاہی جلالپور جٹاں شامل ہیں۔