شافع حسین سے دائود صا دق ، دانیال بٹ اور شہریار ملک کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے لاہور میں ممتاز بزنس مین داؤد صادق بٹ ، دانیال بٹ اور شہریار ملک نے ملاقات کی۔
ملاقات میں داؤد صادق بٹ نے گجرات میں تعمیروترقی ، صفائی، رحمن شہید روڈ کی تعمیر، سروس موڑ پل کی تعمیر اور دیگرمنصوبہ جات مکمل کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بے حد سراہا ، گجرات میں تجاوزات کے خاتمے ، بازاروں کو کھلا کرنے جی ٹی روڈ ، سرکلر روڈ کو خوبصورت بنانے پر بھی چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی خدمات کو بے حد سراہا۔