ضمیرمطمئن‘سیاست کوخیرباد کہہ دیا:رضوان دلدار

ضمیرمطمئن‘سیاست کوخیرباد کہہ دیا:رضوان دلدار

گجرات(سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار )ممتاز کاروبار ی شخصیت چیف ایگزیکٹو الرازق بلڈرز گجرات ،صدرفرینڈزگروپ رضوان دلدارچودھری نے کہا ہے کہ الحمد ﷲ ضمیرمطمئن، سیاست کومکمل طور پرخیرباد کہہ دیا۔

عوامی فلاحی پراجیکٹ پر فوکس ہے ، میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے مسائل حل کرارہے ہیں ہسپتال کا آپریشن تھیٹر جومتعدد مسائل سے دوچارتھاکواپ گریڈ کردیاگیاہے اس میں نیا اے سی بھی لگایا گیاہے ، میٹرنٹی ہسپتال کیلئے ماہانہ انجمن بہبودی مریضاں چارلاکھ روپے آپریشن تھیٹرمیں استعمال ہونیوالی ادویات کیلئے فراہم کرتی ہے جبکہ مزید ڈیڑھ لاکھ روپے کی بھی ادویات دی جارہی ہیں، لاکھوں روپے مالیت کی نئی الٹراساؤنڈ مشین فراہم کی ہے اس کے ساتھ میٹرنٹی ہسپتال کو40 بیڈز تک ا پ گریڈ کردیاہے نئے واش روم کی تعمیر کرائے گئے ہیں زچہ بچہ کے ماہانہ 170سے زائد آپریشن ہورہے ہیں ہسپتا ل میں روزانہ250کے قریب مریض آرہے ہیں کوالیفائیڈ سٹاف موجود ہے گزشتہ ڈیڑھ سال میں میٹرنٹی ہسپتال کی حالت بدل کررکھ دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں