اندرون شہر صادق روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کی منظوری

 اندرون شہر صادق روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کی منظوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم نے اندرون شہر صادق روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کی منظوری دے دی جس پر رواں مالی سال میں ہی کام شروع کردیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صادق روڈ اور گردونواح کے علاقوں کے ہزاروں مکینوں کو نکاسی آب کے حوالے سے سہولیات میسر آئینگی ۔صادق روڈ سیوریج پراجیکٹ کے حوالے سے ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کی، اجلاس میں چیئرمین حاجی صدیق انصاری ، وائس چیئرمین ارشاد گجر، ملک ماجد، نصیر باجوہ، حافظ انور، خالد بٹ، ایوب انصاری، آصف بٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ، سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے کیونکہ صادق روڈ اور آس پاس کے علاقہ جات محلہ محبوب حق، چاہ صرافاں، مسلم ٹائون، غلام پورہ، سلطان پورہ وغیرہ کے لوگوں کو نکاسی آب کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت سے یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ان علاقوں میں پانی کا نکاس بہتر ہو جائے گا، بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں