حکومت کے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے :نواز چوہان

حکومت کے انقلابی اقدامات کے ثمرات  عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے ۔۔

کہ میاں نواز شریف کی زیر قیادت وفاقی و صوبائی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحقین کو 10ہزار فی خاندان پہنچا کر عوام کے دل جیت لئے ‘ حکومتوں کے انقلابی اقدامات کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ‘ مہنگائی میں مزید ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 36گلہ مسجد چراغدین والا اور ملحقہ گلیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور ہمیشہ ترقی ہوئی اور خوشحالی آئی،عوام کے دیرینہ مسائل کا حل ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں