فرائض میں غفلت اور لاپروا ئی پر تھانہ سکھیکی کے ایس ایچ او معطل
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )آرپی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے فرائض میں غفلت اور لاپروا ئی پر تھانہ سکھیکی کے ایس ایچ او میاں ظہیر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔۔
جسکے بعد بااثر حلقے تھانہ سکھیکی میں اپنااپنا ایس ایچ او لگوانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔تاحال تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی ۔ عوامی سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکھیکی کے علاقہ میں سفارشی عناصر کی حوصلہ شکنی کرکے کسی فرض شناس اور کرائم فائٹر ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے ۔