گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں نئے داخل ایم بی بی ایس طلبہ کی حلف برداری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں نئے داخل شدہ ایم بی بی ایس طلبہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس سال 100سے زیادہ طلبہ نے داخلہ حاصل کیا اور حلف اٹھایا کہ وہ انسانیت کی خدمت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور خلوص کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن (سابق پرنسپل ، جی ایم سی)تھے جبکہ مہمانِ اعزاز جناب طارق محمود (ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، SHE & ME) تھے ۔ دیگر معزز مہمانوں میں قاسم (ایڈیشنل کمشنر، گوجرانوالہ ڈویژن)، ڈاکٹر نیر عمران (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال)، اور ڈاکٹر ارشاد اللہ (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال) شامل تھے ۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے طلبہ سے حلف لیا۔