سیالکوٹ :پو لیس اہلکاروں نے وار دات کر نیوالے 2ڈاکوئوں کو پکڑ لیا

سیالکوٹ :پو لیس اہلکاروں نے  وار دات کر نیوالے 2ڈاکوئوں کو پکڑ لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکاروں نے جان پر کھیل کر شاہراہ عام پر شہری سے ڈکیتی کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا پولیس اہلکارو ں اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی ۔۔

کْشتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے دوڑ کر ڈاکو کو قابو کیا اور دونوں دیر تک گتھم گتھا ہوتے رہے جبکہ شہری کھڑے تماشا دیکھتے رہے آخر کار پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی چھین لیا اور انکو گرفتار بھی کر لیا ،ڈی پی او سیالکوٹ نے اہلکاروں کو دفتر بلا کر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں