کامونکے :میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔ تولیکی روڈ کا وقاص اور اُسکی اہلیہ لاہور سے واپس آرہے تھے ۔۔

کہ جی ٹی روڈ سادھوکی کے نزدیک دو ڈاکو اُن سے پندرہ ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔سیٹلائٹ ٹاؤن کے شعیب سے گھر کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ۔حافظ آباد کے حسن جاوید سے نادرا آفس کے نزدیک دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ ڈیرہ مہراں کے عباس اوراُسکے بیٹے سعد سے نواحی گاؤں ہرپوکی جاتے ہوئے راستہ میں دو ڈاکو چوالیس ہزار روپے ،دو موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔لالو پور کے عدنان سے دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔تتلے مالی کے عدنان شوکت سے گھر کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں