گجرات :ناجائز تعمیرات ،تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی طے

گجرات :ناجائز تعمیرات ،تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی طے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت حق گزر گاہ کے تحفظ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائی وے اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شاہراہوں کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رائٹ آف وے کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہائی وے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن ہوگا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہائی وے قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ رائٹ آف وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں