خاتون وکیل پر مقدمہ ، پو لیس کا سیشن کو رٹ میں داخلہ بند

خاتون وکیل پر مقدمہ ، پو لیس کا سیشن کو رٹ میں داخلہ بند

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) خاتون وکیل کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر گوجرانوالہ بار نے نائب کورٹس اور پولیس افسر وں کا سیشن کورٹ میں داخلہ بند کر دیا ، تین روزہ ہڑتال سے عدالتی نظام جام ہو گیا ۔

 ایس ایچ او لدھے والا وڑائچ حسن ورک کی جانب سے لاہور بار کی ممبر کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے مسلسل تیسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، نائب کورٹس کو سیشن کورٹ سے باہر نکال دیا اور انہیں وارننگ دی کہ کسی نوعیت کا جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ باہر پولیس افسروں سے اندر عدالتوں میں نہ لائیں، بار کے فیصلہ کے مطابق پولیس افسروں کا سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے عدالتی نظام معطل ہو کر رہ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں