پنڈی بھٹیاں :گلی محلوں‘بازاروں میں صفائی کی صورتحال ابتر

پنڈی بھٹیاں :گلی محلوں‘بازاروں میں صفائی کی صورتحال ابتر

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )صوبائی حکومت کے صاف ستھرا پنجاب منصوبے کے پنڈی بھٹیاں میں بہتر نتائج سامنے نہ آسکے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار صفائی کے نام پر ہر ماہ کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں جو کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ، شہر کی سڑکوں پر جھاڑو کے علاوہ کہیں صفائی نظر نہیں آتی۔ شہر کی گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی روز تک صفائی کیلئے کوئی نہیں آتا جس سے گلیوں اور بازاروں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گلیاں بازار فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر تے ہیں ۔ گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اٹھتا ہے جس سے سانس لینا دشوار ہے ۔نکاسی آب کیلئے بنے نالے اور نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اور نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے ۔ گندا پانی سڑکوں گلیوں اور بازاروں میں بہہ رہا ہے جس کے با عث گزرنا محال ہے ، گندے پانی میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرپور افزائش ہو رہی ہے ،شہری مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی شہر میں صفائی سے لاتعلق ہو چکی ،میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ وہ سیاستدانوں کے پرور دہ ہیں ،منتخب نمائندے صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور بڑے بڑے دعوئوں کے برعکس شہریوں کو صفائی جیسی بنیادی سہولت پر بھی کردار ادا نہیں کرر ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں صفائی میں بہتری لانے کیلئے متحرک ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور وزیر اعلیٰ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں