علی پور چٹھہ:لڑکے سے زیادتی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )اوباشوں کی 15سالہ لڑکے سے زیادتی،ویڈیو وائرل، مقدمہ درج،علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ وزیرکے چٹھہ کے 15 سالہ (ب) اپنے چچا کی کریانہ د کان پرکام کرتا ہے ۔
گھر کام کے لئے گیا تو ملزمان علی رضا، نعمان گھر سے بلا کر ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ کھیتوں کی طرف لے گئے وہاں جا کر لڑکے سے زبردستی بدفعلی کی،دوران زیادتی ملزم ویڈیو بناتے رہے جس کو بعد میں بلیک میل کرتے رہے اور ویڈیو کو وائرل کردیا ۔پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔