پنڈی بھٹیاں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،680 چالان
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔۔۔
مختلف خلاف ورزیوں پر 680 ڈرائیورز کے چالان کیے گئے جن میں 195 افراد کو ون وے کی خلاف ورزی پر، 30 کو لین اور لائن کی خلاف ورزی پر، 11 ڈرائیوروں کو گاڑیوں میں کالے شیشے لگانے پر، 50 گاڑیوں کو بغیر رجسٹریشن چلانے پر، 46 ڈرائیورز کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر، جبکہ 7 افراد کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔