سمبڑیال :کمپنی کا عملہ صفائی کا نظام درست کرنے میں ناکام
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی کا نظام درست کرنے میں ناکام ہو گیا ۔سپروائزر فون کال وصول نہ کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے صفائی ستھرائی کے معاملات کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر کے صاف ستھرے پنجاب کا نعرہ دیا تھا لیکن سمبڑیال میں ویسٹ مینجمنٹ کا نااہل عملہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو ناکامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ سمبڑیال کے گلی محلوں گھروں اور نالیوں کی صفائی ہفتوں بعد ہو رہی ہے نکالا گیا کوڑا کرکٹ خشک ہو کر دوبارہ نالیوں میں گر کر نکاسی آب میں رکاوٹ بن رہا ہے ، محلہ نیو دارالاسلام اور ملحقہ گندی نالیاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے ۔ شہریوں نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی سی سیالکوٹ اور متعلقہ ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔