اولادوں کا نا فرمان ہو نا دینی تعلیم سے دوری کا نتیجہ :پیر دائود

اولادوں کا نا فرمان ہو نا دینی تعلیم  سے دوری کا نتیجہ :پیر دائود

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)دینی تعلیم حاصل کرنے سے اللہ اور اس کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی و رضا مندی،مسائل شریعہ سے واقفیت اور معاشرے میں صحیح طریقے سے زندگی گزارنے کا سلیقہ حاصل ہوتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے قدیم معیاری دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان نے کہا کہ آج بعض اولادوں کا نافرمان و بے ادب ہونا دینی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہے بعد میں پریشان ہونے اور پچھتانے سے بہتر ہے کہ والدین ابتدا ہی میں اپنی اولاد کو دینی و اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں تاکہ انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں