سیالکوٹ :جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے راہگیر زخمی

سیالکوٹ :جھگڑے کے دوران  گولیاں لگنے سے راہگیر زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے راہگیر زخمی ہو گیا، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ اگوکی کے علاقہ ماڈل ٹاون میں شوکت علی کھاناکھانے گیا ہوا تھا کہ وہاں کچھ لوگ جھگڑ رہے تھے جن کی فائرنگ سے شوکت علی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے شوکت علی کی رپورٹ پر ریاست، رضا اور دانو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں