ڈسکہ:بیٹے کا باپ پر تشدد ، مقدمہ درج
ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )بیٹے کا باپ پر چھڑی سے تشدد ،شدید مضروب کردیا ،مقدمہ درج۔۔۔
جامکے چیمہ کی زہرہ بیگم کے بیٹے قاسم حسین نے چھڑی پکڑ کر سائلہ کے خاوند اعظم حسین کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں سائلہ نے منت سماجت کر کے ملز م کو گھر سے باہر بھیج دیا تھوڑی دیر بعد ملزم ڈنڈا لیکر گھرواپس آیااور سائلہ کے خاوند کے سر اور ٹانگ پر ڈنڈے کے وار کر کے شدید مضروب کردیا ،تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔