پولیس حراست سے ملزم چھڑانے کی کوشش، خواتین سمیت7افراد پر مقدمہ
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی زبردستی روک کر زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کی کوشش،مزاحمت کرنیوالی خواتین سمیت سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیروزوالہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسنین کو گرفتار کرکے گاڑی میں بٹھالیا،چھچھرالی روڑ پر تعاقب کرنیوالے ملزمان نے سرکاری گاڑی کے آگے رکشہ کھڑا کرکے ملزم چھڑوانے کیلئے شدید مزاحمت شروع کردی۔