حافظ آباد:11سالہ بچے سے مبینہ زیادتی ، مقدمہ درج
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )چک چٹھہ میں گیارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
محمد یٰسین ولد محمد منشاء کا گیارہ سالہ بیٹا تاج محل شادی ہال میں پیسے لوٹنے کی غرض سے گیا تو وہاں پر اوباش محمد علی جو کہ ویٹر کا کام کرتا تھا اس نے بچے کو ورغلا یا اور شادی ہال کے واش روم میں لے جاکر بچے سے زیادتی کی۔بچے کی حالت اور خوف کو دیکھتے ہوئے والد کے دریافت کرنے پر بچے نے وجہ بتادی، جس پر پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی ۔