گجرات :3روز ہ جشن بہاراں فیملی فیسٹیول کا کل سے آ غاز

گجرات :3روز ہ جشن بہاراں فیملی فیسٹیول کا کل سے آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگا ر )وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام’’جشنِ بہاراں فیملی فیسٹیول‘‘کا انعقاد 18 سے 20 اپریل تک ضلع کونسل ہال گجرات میں کیا جا رہا ہے ۔

 سی او ضلع کونسل گجرات ساجد مشرف اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز فراز مہدی کی جانب سے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فیملی فیسٹیول میں شہریوں، خصوصاً بچوں اور خواتین کے لیے خصوصی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ فیسٹیول میں جھولے ، کھانے پینے کے سٹالز، قوالی نائٹ، میجک شو، پپٹ شو، بچوں کے لیے فلمیں اور دیگر تفریحی پروگرام شامل ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہو گا بلکہ خاندانی روابط کو مضبوط بنانے اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں