وسیم بٹ میموریل ٹی ٹونٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سی اے فراز سپورٹس نے جیت لیا

وسیم بٹ میموریل ٹی ٹونٹی نائٹ کرکٹ  ٹورنامنٹ سی اے فراز سپورٹس نے جیت لیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وسیم بٹ میموریل ٹی ٹونٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سی اے فراز سپورٹس نے جیت لیا۔

 سی اے گولڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں سی اے فراز سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 336 رنز کا ہدف دیا جواب میں احمد اجلیس سینئرز گوجرانوالہ کی ٹیم 263 رنز بنا کر آ ئو ٹ ہو گئی ۔ مہمانان خصوصی چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی ، حاجی شاہد جاویداور زاہد سلیم مرزا نے مین آف دی میچ ولید طارق ، ٹورنامنٹ کے بیسٹ آل راؤنڈر مدثر گھمن سمیت جیتنے والی ٹیم اوررنزاپ ٹیم کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں