حافظ آباد:کسانوں نے وزیر اعلیٰ پیکیج لالی پاپ قراردیدیا

حافظ آباد:کسانوں نے وزیر اعلیٰ پیکیج لالی پاپ قراردیدیا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)کسان بورڈ پاکستان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے کسان ریلیف پیکیج کو لالی پاپ قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حالیہ زرعی پیکیج میں جہاں کسانوں کے گندم کی چار ہزار روپے من پر خریداری کے مطالبہ کو نظر اندار کرتے ہوئے سٹوریج کے نام پرمزید قرضہ لینے کامژدہ سنایا گیا ہے ، وہاں نہری اور زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹیرف میں کمی کا مبہم وعدہ کیا گیا ہے جو کہ سابقہ کسان دشمن پالیسی کا تسلسل ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ بوائی اور اب کٹائی کے موقع پرکسانوں سے کئے گئے تمام وعدوں کے باوجود کاشتکار کو چارہزار روپے کی بجائے گندم کی قیمت بائیس سو روپے تک کم ملنے سے پچاس فیصد تک خسارہ برداشت کرنا پڑ رہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسی سے اگلے سال گندم کے سنگین بحران کے علاوہ چاول اور کپاس کی اہم برآمدی اجناس کو زبردست نقصان کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں