تتلے عالی : اشیا کی خود ساختہ قیمتیں ، سرکاری لسٹ نظرانداز

 تتلے عالی : اشیا کی خود ساختہ قیمتیں ، سرکاری لسٹ نظرانداز

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں نان بائیوں ،قصابوں اور گوالوں نے سرکاری نرخ ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے ، ضلعی انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں ناکام۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100گرام روٹی14روپے ،120گرام نان20روپے ،دودھ170روپے لیٹراورد ھی180روپے کلو،چھوٹا گوشت1700،بڑا گوشت850روپے ریٹ مقرر کر رکھا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے دیہاتی علاقوں میں وزٹ نہ ہونے کے باعث تتلے عالی ا ور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں نان بائیوں اور گوالوں نے سرکاری ریٹ کو مستر دکرتے ہوئے 100گرام سے بھی کم وزن کی روٹی20روپے ،پشاوری روٹی اور نان30روپے ،چھوٹا گوشت 2200روپے کلو،بڑا گوشت1200روپے کلو بیچا جا رہا ہے بلکہ مادہ جانور بھی ذبحہ کئے جا رہے ہیں، دودھ200سے 210جبکہ دہی فی کلو220سے 230روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔اہل علاقہ نے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں