وزیرآباد :دھی رانی پروگرام کے تحت 54جوڑوں کی شادی
وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے سیکنڈ فیز کے تحت 54جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقادنجی میرج ہال میں کیا گیا،52 مسلم، 2غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر وبیت المال سہیل شوکت بٹ،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،ڈی جی سوشل ویلفیئرمحمد طارق قریشی،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،قومی وصوبائی اسمبلی ممبران شازیہ فرید، عدنان افضل چٹھہ،وقار احمد چیمہ،قیصر اقبال سندھو ،عمر فاروق ڈار،میاں شاہد بھٹی،سابق ایم پی اے صدر حلقہ خواتین بیگم طلعت شوکت چیمہ، صائمہ،ایس ایس پی آپریشن محمد رضوان،ڈویژنل ڈائریکٹر ارشاد وحید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت ،سپر وائزر گلناز بانو،صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد سرور،ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ محمد منور،جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،مسلم لیگی اکابرین محمد نعیم بٹ،ڈاکٹرعائشہ عزیز،حنسہ محمود،ابیحہ فاطمہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،معززین،دلہنوں اور دولہوں کے رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شفیق ماں ہونے کا حق ادا کیا ہے ، اجتماعی شادیوں کا یہ پروگرام معاشرتی مساوات کا مظہر ہے ،نواز شریف کی بیٹی نے ویلفیئر سٹیٹ کی بنیاد رکھی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے سب کو کلین بولڈ کر دیا،دھی رانی پروگرام ریاست مدینہ کی عملی تصویر ہے ماضی میں صرف دعوے کئے گئے ۔