پنڈی بھٹیاں : تحصیل ہسپتال سے زیر تعمیر ٹراماسنٹر کی قیمتی مشینری غائب ، انتظامیہ خاموش

پنڈی  بھٹیاں  :  تحصیل  ہسپتال  سے زیر  تعمیر  ٹراماسنٹر  کی قیمتی  مشینری  غائب  ، انتظامیہ  خاموش

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )تحصیل ہسپتال میں پڑی زیر تعمیر ٹراما سنٹر کی قیمتی مشینری غائب ہو گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔۔

قیمتی مشینری چوری ہونے پر ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ نے پراسرار طو رپر خاموشی اختیار کر لی ۔ چیف سکیو رٹی گارڈ کی مدعیت میں دی گئی درخواست پر تاحال تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،درخواست میں ہسپتال انتظامیہ نے قیمتی مشینری کی تفصیل اور نہ ہی مالیت درج کی ہے اور درخواست میں لکھا ہے کہ سکیو رٹی گارڈ 16مارچ کی رات گیا تو دروازہ کھلا تھا اور مشینری غائب تھی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا لیکن قیمتی مشینری کے غائب ہونے والے معاملہ پر کوئی توجہ دی اور نہ ہی معاملہ کی تاحال کوئی انکوائری لگائی گئی ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹراما سنٹر مکمل ، آلات اور مشینری بھی آ چکی لیکن ٹراما سنٹر کو فعال نہیں کیا جاسکا شہریوں کو علاج کے لئے دوسرے شہروں کے ٹراما سنٹرز بھجوا دیا جاتا ہے اور اب طبی آلات غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں