ڈسکہ :جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام آل پارٹیز کنونشن آج ہوگا
ڈسکہ(نامہ نگار )جمعیت علما اسلام تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کنونشن آج مقامی میرج ہال میں منعقد ہو گی ۔۔
غزہ وفلسطین کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جمعیت علما اسلام تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام تحصیل سطح پر ’’آل پارٹیز کنونشن‘‘کا اہتمام کیا گیا ،کنونشن آج دن 10بجے الفضل گارڈن جناح چوک ڈسکہ میں منعقد ہوگا جس میں تحصیل بھر سے سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کرینگے اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے ۔