سیالکوٹ :بند کمرے سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد

سیالکوٹ :بند کمرے سے  32سالہ خاتون کی لاش برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بند کمرے سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ تھانہ صدر کے علاقہ لنگڑیال میں بند کمرے میں32سالہ شانزے مردہ پائی گئی۔

پولیس نے اطلاع پر گھر کے تالے توڑ کر لاش کو نکالا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا خاوند کے ساتھ تنازع چل رہا تھا ،خاتون کا ایک بچہ تھا جو خاوند لیکر بیرون ملک فرار ہوچکا تھا۔خاتون بیرون ملک بھی خاوند کے پیچھے گئی مگرناکام واپس آگئی تھی ، خاتون نے بچے کی برآمدگی کیلئے عدالت میں دعو ی ٰدائر کررکھاتھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں