ٹیکس دینے والے معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں :تحسین صادق

ٹیکس دینے والے معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں :تحسین صادق

وزیرآباد (نامہ نگار) کمشنر انکم ٹیکس گوجرانوالہ تحسین صادق تارڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے معاشرے نہ صرف خوشحال ہوتے ہیں بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کرتے ہیں۔

ہر پاکستانی اگر ایمانداری سے اپنے ذمے کا ٹیکس ادا کرے تو ملک کی معیشت مستحکم ہوگی، کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا اور تمام طبقات خوشحالی سے ہمکنار ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں ایک نجی کنسلٹنسی کمپنی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر تقریب میں صابر حسین بٹ،ندیم صادق تارڑ،منظور حسین پھول،ضمیر کاظمی،زاہد محمود ہاشمی،شجاع الحق،نوید سعید،آفتاب صادق چیمہ،محمد فیاض،قاضی سیادت علی قریشی،محمد آصف تارڑ،محمد نوید،مرزا عثمان غنی،رضوان انور،محمد نوید،رضوان لنگاہ ایڈووکیٹ سمیت معززین شہر کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات، تعلیمی ماہرین اور نوجوان طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی انہوں نے کہا کہ یہ میرا اپنا شہر ہے ، میں یہاں پلا، بڑھا اور جوان ہوا۔ اسی شہر کی فضاؤں نے مجھے وہ حوصلہ اور شعور دیا جس کی بدولت آج میں ملک کے ایک اہم ادارے ایف بی آر میں کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال 30 سے 35 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں