پارٹی ورکر ز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگا:ریحانہ ڈار

پارٹی ورکر ز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگا:ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ‘نمائندہ خصوصی ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈرریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے ۔۔

 ہم سب کا فرض ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے ، پارٹی ورکروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے ، کارکن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں یونین کونسل امام صاحب کے صدر عرفان بٹ ،علی مغل کو جنرل سیکرٹری، نیکاپورہ کے صدر میاں محمد عامر،جنرل سیکرٹری محسن خان، رنگ پورہ کے صدر ملک محسن، اسد حامد کو جنرل سیکرٹری، احمد پورہ کے صد ر عمران لطیف ،ریحان عنایت اﷲ کو جنرل سیکرٹری کو نوٹیفکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار، مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار ،سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر کے علاوہ عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعدا د موجود تھی۔ روبا عمر ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن اثاثہ ہیں ،بانی پی ٹی آئی کو بے بنیاد جھوٹے و من گھڑت مقدمات کے تحت پابندسلاسل کیا گیا تاکہ ان کی جاری جمہوری جدوجہد کو روکا جاسکے مگر ان کے پایہ استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی وہ آج بھی اپنے نظریہ و موقف پر قائم ہیں اور ملک کی حقیقی آزادی و عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر بھرپو رآواز بلند کررہے ہیں ہماری منزل ملک کی حقیقی آزادی ہے جو یقینی بنا کر دم لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں