ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سالگرہ کے موقع پر شجرکاری مہم کاآ غاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سالگرہ کے موقع پر فکر قدیر فائونڈیشن کے زیر اہتمام ممبر امن کمیٹی عمر سلیم گجر کی۔۔
سربراہی میں گوجرانوالہ میں سرکاری ،سیا سی سماجی،مذہبی شخصیات اور وکلا حضرات نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ۔اس سلسلہ میں صدر گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن شرافت علی ناہرہ، سفیر امن قاری سلیم زاہد ، سیکرٹری بار راجہ عبد المقیت، ڈی ایس پی لائسنسنگ محمد عارف، چیئرمین عامر اکرام بٹ و دیگر شخصیات نے پودے لگائے ۔