انڈسٹریز کے تھری فیز میڑز کی تبدیلی کیلئے ہیڈ کواٹرز سے منظوری لازمی قرار،صارفین خوار

انڈسٹریز کے تھری فیز میڑز کی تبدیلی کیلئے ہیڈ کواٹرز سے منظوری لازمی قرار،صارفین خوار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) گیپگو کے مختلف ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں میں کمرشل اور گھریلو میٹرز جھلس گئے ، میٹرز کی تبدیلی کیلئے افسروں اور۔۔

 ملازمین نے الگ الگ ریٹ مقرر کردئیے ۔ انڈسٹریز کے تھری فیز میٹرز کی تبدیلی کیلئے گیپگو اتھارٹی نے ہیڈ کوارٹر ز سے منظوری لازمی قرار دے دی ہے جس کے باعث سینکڑوں صارفین میٹرز کی تبدیلی کیلئے ذلیل وخوار ہورہے ہیں، موسم گرما کی شدت اور اوورلوڈنگ کے باعث بجلی ترسیل کے ہزاروں میٹرز خراب اور جھلس گئے جن کی تبدیلی صارفین کیلئے درد سر بن چکی ہے ۔ چھوٹی انڈسٹریز کے تھری فیز میٹرز کی تبدیلی کیلئے صارفین ایکسین ،ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کی من مانیوں کا شکار ہوگئے جبکہ گیپگو اتھارٹی نے تھری فیز میٹرز کی تبدیلی کیلئے گیپگو ہیڈ کوارٹرز سے منظوری لازمی قرار دے دی ،گھریلو اور تھری فیز خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے ملازمین نے الگ الگ ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جس کے باعث صارفین کی بڑی تعداد گیپگو دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبو ر ہیں اور سیاسی سفارشوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کی ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں