گیس چوری روکنے کیلئے میٹر وں کی تنصیب کاآغاز

 گیس چوری روکنے کیلئے میٹر وں کی تنصیب کاآغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مائیکرو لیول پر گیس کی چوری اور یو ایف جی کنٹرول کرنے کیلئے ٹی بی ایس پر میٹر نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 پہلے مر حلے میں392 میں سے 118میٹر نصب کر دیئے گئے ہیں ،باقی میٹرز بھی نصب کئے جارہے ہیں۔گوجرانوالہ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 6 لاکھ صارف ہیں ،جس کیلئے کمپنی کی جانب سے 10 ایس ایم ایس سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،جہاں سے گیس پورے ریجن کو سپلائی کی جاتی ہے ۔ گیس کو کنٹرول کرنے کیلئے 392ٹی بی ایس لگائے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی یو ایف جی کو کنٹرول کرنے اور گیس چوری روکنے کیلئے ٹی بی ایس پر میٹرز لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ جس سے اندازہ ہو گا کہ گیس کی ڈیمانڈ کتنی ہے اور اس کا کتنا استعمال ہو رہا ہے ۔ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی عمران الطاف کی ہدایت پر چیف انجینئر اشرف مغل اور ڈپٹی چیف انجینئر رانا امتیاز کی سربراہی میں سوئی گیس کی ٹیموں نے 118ٹی بی ایس پر میٹرز انسٹال کر دیئے ہیں ۔

جبکہ باقی 274ٹی بی ایس پر میٹرز نصب کرنیکا کام جاری ہے جو کہ اگلے مہینے تک مکمل کر لئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں