حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز، مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے مختلف امتحانی مراکز ،مریم نواز ہیلتھ کلینک اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے نواحی گاؤں سندھواں تارڑ میں مریم نواز ہیلتھ کلینک میں مریضوں کیلئے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی ،بچوں کی ویکسین اور دیگر انتظامات کا جائز ہ لیا۔ کلمہ چوک کے قریب قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم سی افسر وں کو تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی ستھرائی ،فلٹرز کی مقررہ مدت میں تبدیلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سندھواں تارڑ اور مانگٹ روڈ سمیت مختلف علا قوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں ستھر اپنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔