تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:شافع حسین

 تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:شافع حسین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔چیمبر آف کامرس کی اسلام آباد میں لگائی جانے والی نمائش ایک کامیاب نمائش ثابت ہوئی ہے۔

 مصروفیت کی وجہ سے نمائش میں شریک نہیں ہوسکا، لیکن آپ کی نمائش میں رکھی جانے والی مصنوعات کے چر چے بیرون ممالک میں بھی ہو رہے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاصم انیس اور موجودہ ایگزیکٹو ممبر جی سی سی آئی عدیل بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا۔وفدنے صوبائی وزیر کو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ گوجرانوالہ میں میٹل پروسیسنگ زون کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر صوبائی وزیر نے سیکرٹری ماحولیات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اگلے ہفتے گوجرانوالہ میں جاکر چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کریں ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر عدیل بخاری نے صوبائی وزیر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس آنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مئی کے دوسرے ہفتے میں گوجرانوالہ آئیں گے ۔آخر میں صو بائی وزیر نے عاصم انیس اور عدیل بخاری کو یا دداشتی سو ینئر بھی پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں