حافظ آباد :کبڈی کے معروف کھلاڑی شانی بٹ کے والد انتقال کرگئے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کبڈی کے معروف کھلاڑی شانی بٹ کے والد انتقال کرگئے۔
نماز جنازہ بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں اداکی گئی جس میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں رانا علی شان، علی وڑائچ، بلال گل ،عادل گل، ظفر چینی، احمد شرفی، جہانگیر پپو، باؤ ڈوگرکے علاوہ معززین نے شرکت کی ۔ بعدازاں کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امین انصاری کی رہائشگاہ پر جا کر شہباز چدھڑ اور ادریس پہلوان سے تعزیت کی ۔