پرہیزگاروں سے دوستیاں قیامت میں کام آئیں گی:اجمل قادری

پرہیزگاروں سے دوستیاں قیامت میں کام آئیں گی:اجمل قادری

راہوالی( نمائندہ دنیا)اﷲ کی رضا کے لیے دوستی کرنے والوں کو قیامت کے روز عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔۔

ان کے چہرے چمکتے دمکتے ہونگے اور فرشتے ان پر رشک کریں گے ۔ان خیالا ت کا ظہار علامہ پیر اجمل قادری نے مرکز میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرہیزگاروں سے دوستیاں قیامت کے روز کام آئیں گی جبکہ باقی دشمنیوں میں تبدیل ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلقات استوار کرنے کے لیے دوستیاں لازم ہیں لیکن دوستی میں صرف اﷲ کی رضا شامل ہو نی ورنہ مفادات کی خاطر لگائی جانے والی دوستی ادھوری رہ جاتی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امیدیں ٖصرف اﷲ سے لگانی چاہیں دوستوں سے نہیں اور نہ ہی کوئی مطالبہ کرنا چاہیے بلکہ دوستوں کو آزمائش میں بھی نہ ڈالو حتی کہ انکی پچھلی نیکیاں بھی یاد رکھیں اور انہوں نے کہا کہ دوستی میں اعتدال لازم ہے تجاوز نہ کریں دوستی اور دشمنی میں بھی اعتدال پسندی سے کام لیں گلے شکوے بھی نہ کریں پردہ پوشی سے کام لیں یہی دوستی کی مضبوط علامتیں ہیں ،اﷲ سے دوستی لگائیں اسی پر ہی بھروسہ رکھیں وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرے گا وہ اپنی نعمتوں سے مالا مال کردے گا اور کل قیامت کو ہمارے تمام گناہوں کومعاف فرماکر جنت کا حقدار بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں